عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی سروسز 24گھنٹے فعال رہیں

منگل 10 جون 2025 15:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور نے عیدالاضحیٰ کی چار روزہ تعطیلات (6 تا 9 جون 2025) کے دوران ایمرجنسی سروسز کو بغیر کسی تعطل کے جاری رکھا تاکہ عوام کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ ہسپتال میں ڈاکٹروں، نرسوں ، پیرامیڈیکل، فارمیسی اور دیگر طبی عملے اور انتظامیہ نے بھرپور ذمہ داری کے ساتھ فرائض سر انجام دیے۔

ترجمان خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے مطابق، ان چار دنوں میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں 11454 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں، جن میں مختلف نوعیت کے کیسز شامل تھے۔روڈ ٹریفک حادثات اورچھری یا تیز دھار آلہ سے زخمی ہونے کے 877 زخمیوں کو لایا گیا۔ بسیار خوری کے 4788 مریض ایمرجنسی میں لائے گئے، روڈ اور 13 گولی وغیرو سے زخمیوں کو بھی علاج فراہم کیا گیا،جن میں کچھ شدید زخمی بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

537 مریضوں کو مختلف وارڈوں میں داخل کیا گیا، جن میں زیادہ تر کو فوری طبی توجہ کی ضرورت تھی۔ اس کے علاوہ ایمرجنسی میں 5344 لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے، 337 الٹراسائونڈ، 1328 ایکسرے، 498 ای سی جی اور 59 سی ٹی سکین بھی کئے گئے۔ہسپتال انتظامیہ نے عملے کی بھرپور حاضری اور ہمہ وقت موجودگی کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہر تہوار اور ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :