Live Updates

ڈائنگ کے لحاظ سے بہترین کپاس کی کوالٹی کو مزید بہتر کرکے ایکسپورٹ کی طرف لے جانا ہے،کاٹن جنرز ایسوسی ایشن

منگل 10 جون 2025 15:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) وائٹ گولڈ کے نام سے مشہور کپاس کی فصل ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی جیسی اہمیت رکھتی ہے جبکہ پاکستانی کپاس ڈائنگ کے لحاظ سے بہت اچھی ہے اسلئے ہم نے اس کی کوالٹی کو مزید بہتر کرکے کپاس کی امپورٹ کی بجائے ایکسپورٹ کی طرف جانا ہے تاکہ ہمارے ملک کی معیشت مضبوط اور کسان بھی خوشحال ہو سکے جس کیلئے ہمیں کپاس کی کاشت سے لیکر برداشت تک کے ہر ہر مرحلہ پر فصل پر کڑی نظر رکھنا اور وقتاً فوقتاً ماہرین زراعت کو کپاس کے کھیتوں کا مشاہدہ بھی کرواتے رہنا ہوگا تاکہ کسی بھی کمی بیشی کی صورت میں اس کا فوری تدارک ممکن بنایا جا سکے۔

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کاٹن سٹینڈرڈ انسٹی ٹیوٹ کا کردار بھی کپاس کی فصل میں انقلاب لا نے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی سی ایس آئی کپا س کے متعلق تکنیکی تعلیم دے کر بہت اہم کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کپاس سے متعلقہ ریفریشر کورسز ہونے بہت ضروری ہیں تاکہ ہمیں ہر قسم کی تبدیلی کی آگاہی ملتی رہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی گریجوایٹس کو اپنی تعلیم اور اپنی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے کپاس کی گریڈنگ کرنی ہے تاکہ ہمارے ملک کی کپا س کا ایک معیار بن سکے جو کپاس کی برآمدات بڑھانے کیلئے ضروری ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات