پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں شدید گرمی

منگل 10 جون 2025 15:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں میدانی علاقوں میں موسم نہایت گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور کا درجہ حرارت گزشتہ روز 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، جبکہ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع تخت بھائی میں 41، تیمرگرہ، دیر بالا اور چترال میں 35، کالام میں 29 جبکہ مالم جبہ میں 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔