فیصل آباد‘ نو سرباز نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے زمیندار خاتون سے لاکھوں روپے مالیت کی کھاد لیکر رفو چکر ہوگیا

منگل 10 جون 2025 16:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء) نو سرباز نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے زمیندار خاتون سے لاکھوں روپے مالیت کی کھاد لیکر رفو چکر ہو گیا، کھاد کے بدلے میں چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے، ڈجکوٹ کی زمیندار خاتون ام زہرہ بی بی نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اس کا جاننے والا ملزم ضیاء الحسن نے لاکھوں روپے مالیت کی کھاد خریدی، بعد ازاں رقم کا مطالبہ کیا تو لیت و لعل کے بعد رقم کے بدلے چیک دیئے جو کہ مقررہ تاریخ پر اکائونٹس میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے کیش نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

جس پر ڈجکوٹ پولیس نے جعلی چیک دیئے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :