عیدالاضحیٰ کے موقع پرکنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا کی طرف سے بہترین صفائی انتظامات

منگل 10 جون 2025 19:05

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا کی طرف سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مثالی صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے تھے۔عوامی سہولت کے پیش نظر کنٹونمنٹ بورڈ کے دفتر میں کنٹرول روم اور شکایات سیل بھی قائم کیا گیا تھا۔ کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سرگودھا ارسلان حیدر ہاشمی نے بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے 10 وارڈز میں 10 مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جبکہ 6 اہم شاہراہوں اور مقامات پر شکایات سیل بھی قائم کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانے کے لیے شہریوں کو 20 ہزار بائیوڈی گریڈ ایبل بیگز مفت فراہم کیے گئے۔ صفائی کے عملے کے 300 اہلکاروں کو ڈیوٹی پر مامور کیا گیا جن کی نگرانی پبلک ہیلتھ آفیسر یاسر اقبال، سینیٹری انسپکٹر سید امجد علی، سینیٹری سپروائزر شوکت حسین، مظہر قمر اور ریاض الہدیٰ نے کی۔

(جاری ہے)

ارسلان حیدر ہاشمی نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے چھوٹی اور بڑی 33 گاڑیاں استعمال کی گئیں تاکہ آلائشوں کو بروقت اٹھا کر مناسب مقامات پر تلف کیا جا سکے۔ وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ چوہدری عمران گھمن اور ممبران شیخ فاروق وہرہ، راجہ شہزاد انور، چوہدری بلال خالد وڑائچ، رائے ناصر محمود کھرل، رائے عمر فاروق کھرل، چوہدری تنویر اشرف گجر، ظفر خان، خان محمود خان ورک، شہزاد نعیم باجوہ، گل شیر اور رفیق انجم غوری نے اپنے اپنے وارڈز میں صفائی کی نگرانی کی۔

متعلقہ عنوان :