ثانیہ سعید ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل پر گفتگو کرتے آبدیدہ ہوگئیں

ہمارا معاشرہ ایسے واقعات کو معمول کا حصہ بنا چکا ، ظلم کو جواز دے کر آگے بڑھنے کی کوشش خطرناک ہے، اداکارہ

منگل 10 جون 2025 19:34

ثانیہ سعید ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل پر گفتگو کرتے آبدیدہ ہوگئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)سینئر اداکارہ ثانیہ سعید ٹک ٹاکر ثنا یوسف اور خواتین کے خلاف نفرت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ سعید نے کہا کہ روز خواتین کی ہلاکتوں کی خبریں سن کر جاگتی ہوں صرف ثنا یوسف ہی نہیں بلکہ اور کتنی ہی خواتین اسی طرح قتل کر دی جاتی ہیں۔ اداکارہ نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ ہمارا معاشرہ ایسے واقعات کو معمول کا حصہ بنا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ظلم کو جواز دے کر آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں، یہی رویہ خطرناک ہے۔

(جاری ہے)

ثنا یوسف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ ایک معصوم لڑکی تھی جو کسی تنازع میں ملوث نہیں تھی نہ ہی کوئی ایسا کام کر رہی تھی کہ جس سے کسی کو کوئی پریشانی ہو پھر بھی اسے نشانہ بنایا گیا۔ثانیہ نے زور دیا کہ خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ جب ہم میرا جسم، میری مرضی جیسے نعرے لگاتے ہیں تو وہ اسی ناانصافی کے خلاف ہوتے ہیں کہ عورت کا ہاں کہنا یا نہ کہنا اس کے اپنے اختیار میں ہونا چاہیے۔اداکارہ نے معاشرے میں مردوں کی جذباتی ناپختگی کو بھی مسئلے کی جڑ قرار دیا اور کہا کہ یہ تشدد صرف خواتین ہی نہیں، بلکہ خود مردوں کی بے بسی کی بھی علامت ہے۔

متعلقہ عنوان :