باچا خان میڈیکل کمپلیکس نے عید تعطیلات کے دوران طبی سہولیات کی فراہمی کی رپورٹ جاری

ہسپتال میں 3 ہزار 133 مریضوں کا علاج کیا گیا ،پانچ ہزار سے زائد لیبارٹری ٹیسٹ، 85 سی ٹی اسکین کئے گئے، رپورٹ

منگل 10 جون 2025 20:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)تدریسی ہسپتال باچا خان میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی صوابی نے عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران فراہمی کی جانے والی طبی سہولیات سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق سرجیکل،میڈیکل، گائنی اور پیڈز سمیت ایمرجنسی میں 3 ہزار133 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں،۔ دوران تعطیلات 5 ہزار سے زائد لیبارٹری ٹیسٹ، 61 بچوں کی پیدائش، 85 سی ٹی اسکین، 482 ایکسرے، 306 ای سی جیز اور 52 ڈائلاسز کیے گئے۔

(جاری ہے)

کتے کے کاٹنے کے 20 اور زہر کھانے کے 2کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ایمرجنسی سروسز 24 گھنٹے بلا تعطل جاری رہیں۔ہسپتال میں ڈاکٹروں، نرسوں، پیرامیڈیکل، فارمیسی اور دیگر طبی عملے اور انتظامیہ نے بھرپور زمہ داری کے ساتھ فرائض سرنجام دئے۔عید تعطیلات کے دوران لڑائی جھگڑوں، بسیار خوری، گولی وغیرہ سے زخمی جبکہ روڈ ٹریفک حادثات میں متعدد زخمیوں کا لائے گئے۔ہسپتال انتظامیہ نے عملے کی بھرپور حاضری اور بروقت موجودگی کو سراہا اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر تمام ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔