Live Updates

اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ، چار ملزمان گرفتار

منگل 10 جون 2025 20:49

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اسی سلسلہ میں تھانہ سٹی اٹک پولیس نے منشیات فروش اسد اعجاز عرف شالو ولد اعجاز مسیح سکنہ اٹک کینٹ کے قبضہ سے 1320 گرام چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تھانہ اٹک خورد پولیس نے منشیات فروش اشتیاق احمد ولد ربنواز سکنہ ملاں منصور سے 400 گرام آئس برآمد کر لی اسی طرح تھانہ نیو ائیرپورٹ پولیس نے خالد محمود ولد محمد اقبال ساکن چھپریاں تحصیل فتح جنگ سے دوران چیکنگ رائفل 12 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لی جبکہ تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے دوران تفتیش ملزم افتخار حسین ولد وزیر شاہ سکنہ محلہ روشن پورہ سے پسٹل 30 بور معہ 3 روند برآمد کر لیے جن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کو آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔

\378
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات