جامعہ کراچی کا ایوننگ پروگرام کی موجودہ اور گزشتہ سیمسٹرز کی لیٹ فیس معاف کرنے کا اعلان

منگل 10 جون 2025 22:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) جامعہ کراچی نے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی ہدایت پر ایوننگ پروگرام کی موجودہ اور گزشتہ سیمسٹرز کی لیٹ فیس معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق رجسٹرارجامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر عمران احمد صدیقی کے مطابق جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کی ہدایت پر ایوننگ پروگرام کے موجودہ اور گزشتہ سیمسٹرز کی لیٹ فیس معاف کردی گئی ہے۔

ایسے طلباوطالبات جو تاحال کسی بھی وجہ سے اپنی فیس جمع کرانے سے قاصر ہیں وہ ایوننگ پروگرام 2025 کے امتحانات کے آغازتک اپنی فیس جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو امتحانات کے آغاز تک اپنی سیمسٹرفیس جمع نہیں کرائیں گے انہیں امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت ہرگزنہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :