انڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی کا معاملہ چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر عابد جلال الدین شیخ

منگل 10 جون 2025 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں واقع ایک فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ فوری طور پر سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 سندھ کو اطلاع موصول ہی۔ ریسکیو 1122 سندھ کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر ریسکیو 1122 سندھ ڈاکٹر عابد جلال شیخ کے مطابق مجموعی طور پر ریسکیو 1122 اور کے ایم سی کے 11 فائر بریگیڈ ٹرک، 1 سنارکل اور 2 ایمبولینس جائے وقوعہ پر موجود ہیں، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل امداد فراہم کی جا سکے۔

(جاری ہے)

دھوئیں کی شدت اور دیگر مشکلات کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں دشواری ، نیز پانی کی کمی ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے ، لیکن ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ فی الحال فائر فائٹنگ کی کارروائیاں مکمل طور پر جاری ہیں اور آگ کی شدت کو کم کرنے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں کیونکہ آگ کی شدت بہت تیز ہے ۔ریسکیو 1122 کی ٹیم تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لا کر اس ایمرجنسی صورتحال پر قابو پانے کی مکمل کوشش کر رہی ہے۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی میں فورا 1122 پر اطلاع دیں۔