سپریم کورٹ کراچی رجسٹری تھرپارکر تعلقہ ڈیپلو کے سرکاری اسپتال سے ملازمین کو نوکری سے برطرف کرنے کے خلاف اپیل کی سماعت

عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کرلی۔ عدالت نے نچلے گریڈ کے چار ملازمین کو سرکاری نوکری پر بحال کردیا

منگل 10 جون 2025 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری تھرپارکر تعلقہ ڈیپلو کے سرکاری اسپتال سے ملازمین کو نوکری سے برطرف کرنے کے خلاف اپیل کی سماعت ملازمین کو نوکری دے کر فارغ کرنے پر عدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کرلی۔

(جاری ہے)

عدالت نے نچلے گریڈ کے چار ملازمین کو سرکاری نوکری پر بحال کردیابحال ملازمین میں ڈرائیور،چوکیدار،وارڈ بوائے اور دیگر شامل ہیںاپیل کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیگریڈ ایک سے چار تک ملازمین کو 2015 میں میرٹ پر بھرتی کیا گیا تھا،ملک نعیم اقبال ایڈووکیٹ کچھ عرصے کے بعد سیاسی پشت پناہی رکھنے والے ملازمین کو اسی ملازمت پر رکھ کر اپیل کنندگان کو فارغ کردیا گیا، وکیل درخواست گزار 2023 تک سندھ ہائیکورٹ میں کیس چلتا رہا تو ملازمین کی سروس بحال رکھی گئی بعد میں نکال دہا گیا،درخواست گزارکون ذمہ دار ہے آفر لیٹرز جاری ہونے کے بعد کیسے نکال دہا گیا جسٹس محمد علی مظہر سیکرٹری ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کے متعلقہ افسران ذمہ دار ہیں،وکیل درخواست گزار اپیل کنندگان کے آفر لیٹرز کی تصدیق کرالی جائے،وکیل درخواست گزار غریبوں کو نکال کر اپنے لوگ بھرتی کرلیے گئے،وکیل درخواست گزار