دیوان یوسف فاروقی، جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل، جستجو فانڈیشن اور ڈاکٹر فرحان عیسی لیب کی جانب سے نارا جیل حیدرآباد میں قیدیوں کیلئے تقریب کا اہتمام

قیدیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے ، قیدیوں کی کردار سازی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں، ندیم شیخ

منگل 10 جون 2025 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) دیوان گروپ کے روح رواں دیوان یوسف فاروقی، جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل، جستجو فانڈیشن اور ڈاکٹر فرحان عیسی لیب کی جانب سے حیدرآباد کے نارا جیل میں عید کے موقع پر قیدیوں کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں جیل کے افسران اور قیدیوں نے شرکت کی ، تقریب میں عید کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا جبکہ قیدیوں میں کھانا اور ٹھنڈے مشروبات بھی تقسیم کئے گئے ، اس موقع پر موجود جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کے سرپرست اعلی محمد ندیم ااے شیخ، ایڈوکیٹ، منصور جیک، مائیکل سلیم ایڈووکیٹ، حارث امین بھٹی، جستجو فانڈیشن کی چیئرپرسن صدف رضا وڑائچ ، رضا وڑائچ ، عبدالوہاب منشی ایڈوکیٹ، پی ایف یو جے (ورکرز) کے سینئر نائب صدر ناصر شیخ، عمران گھرانو، سعد اعوان و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

جیل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد ندیم شیخ، منصور جیک، مائیکل سلیم ایڈووکیٹ، عبدالوہاب منشی، ایڈووکیٹ، صدف رضا وڑائچ نے کہاکہ عید کے س موقع پر جیل میں قیدیوں کے ساتھ وقت گزارنے کا مقصد انہیں اپنائیت کا احساس دینا ہے کیونکہ قیدی بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ جیلیں اصلاح گھر بنیں اور ملک میں انصاف کی بالادستی ہو، انہوں نے کہاکہ قیدیوں کی تربیت کیلئے مختلف تربیتی پروگرام کا آغاز کرنے جارہے ہیں تاکہ قیدیوں کو ہنر مند بنایا جاسکے اور انہیں معاشرے کا ایک اچھا شہری بنایا جاسکے، انہوں نے کہاکہ قیدیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے ، قیدیوں کی کردار سازی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں ۔

ہم بے گناہ قیدیوں کی رہائی کیلئے بھی عملی طورپر کام کررہے ہیں ، سندھ کی مختلف جیلوںمیں قیدیوں کی فلاح وبہبود کیلئے پروجیکٹ بنائے گئے ہیں جن پر کام ہورہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :