Live Updates

بجٹ میں زرعی گریجوایٹس کو چین بھیجنے کا حکومتی منصوبہ زراعت کی بحالی کی طرف ایک قدم ہے،ڈاکٹر شکیل احمد

منگل 10 جون 2025 22:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا ہے کہ زراعت کے حوالے سے حالیہ بجٹ ایک متوازن بجٹ ہے۔اس بجٹ میں زراعت کی ترقی اور خوشحالی کےلئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شکیل نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں 300 زرعی گریجوایٹس کو چین بھیجنے کا منصوبہ ایک شاندار عمل ہے۔

(جاری ہے)

اس سے جدید زرعی تقاضوں کو پورا کر کے معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ بھی ہو گا کہ ہماری زراعت جدید ٹیکنالوجی کی طرف راغب ہو گی اور ہماری پیداوار میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے چھوٹے کسانوں کو بلاسود ایک لاکھ روپے تک کے قرضہ جات فراہم کرنا اور لائیو سٹاک کی بحالی کےلئے 4 ارب روپے مختص کرنا ایک مثبت کوشش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدام سے زراعت ترقی کرے گی اور ملک خوشحال ہو گا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات