شہزادہ فیصل بن ترکی بن سعود الکبیر آل سعود انتقال کر گئے

بدھ 11 جون 2025 08:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) سعودی عرب کے ایوان شاہی نے کہا ہے کہ شہزادہ فیصل بن ترکی بن سعود الکبیر آل سعود انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ’ ان کی نماز جنازہ آج بدھ 11 جون کو بعد نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔