Live Updates

سعودی فضائی کمپنی فلائی ناس کا آپریشنز کو وسعت دینے کا اعلان

بدھ 11 جون 2025 11:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) سعودی عرب اور مشرق وسطی کی لو بجٹ ایئرلائنز فلائی ناس نے اپنے چار اہم مراکز ریاض، جدہ، مدینہ منورہ اور دمام میں اپنے آپریشنز کو وسعت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق کمپنی کے سرکاری ترجمان ولید احمد نے کہا کہ فلائی ناس نے طیاروں کی خریداری کے لیے مملکت اور مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا آرڈر دیا ہے۔

کمپنی مجموعی طور پر280 طیارے حاصل کرے گی۔یہ معاہدہ جولائی میں ایئربس کے ساتھ 160 نئے طیاروں کی خریداری کے ایک بڑے معاہدے کے بعد ہوا ہے جس میں 30 وائڈ باڈی اے 330 نیو اور دیگر طیارے شامل ہیں۔ایئرلائن کے مسافروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 2023 میں یہ تعداد 11 ملین تھی جو 2024 میں بڑھ کر 14.7 ملین سے زیادہ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ تعداد وژن 2030 کی سپورٹ میں کمپنی کے کردار کو تقویت دیتی ہے جس کا مقصد مسافروں کی تعداد کو 330 ملین تک بڑھانا اور سالانہ 150 ملین سے زیادہ بین الاقوامی مسافروں کو راغب کرنا ہے۔

فلائی ناس اندرون ملک اور بیرون ملک 70 سے زیادہ مقامات کے لئے ہفتہ وار 1500 سے زیادہ پروازیں چلاتی ہے۔ کمپنی 2007 میں اپنے آغاز کے بعد سے 80 ملین سے زیادہ مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کر چکی ہے،اس کا ہدف سعودی وژن 2030 کے مطابق 165 ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل مقامات تک پہنچنا ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات