Live Updates

اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ ،میانمار نے پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا

بدھ 11 جون 2025 11:10

ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) میانمار کی فٹ بال ٹیم نے پاکستان کو اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ میں سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا۔ میانمار کی جانب سے کو تھن پینگ نے فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

ینگون کے تھووننا فٹ بال سٹیڈیم میں میانمار اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں میزبان میانمار کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد پاکستان کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا۔

کوتھن پینگ نے میانمار کی جانب سے واحد اور فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ میانمار کے کوتھن پینگ نے 41ویں منٹ میں اپنی ٹیم کو پاکستان کے خلاف 0-1گول کی برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ اس میچ میں پاکستان کی ٹیم گول سکور کرنے میں ناکام رہی۔ پاکستان کو یہ اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرمسلسل دوسری شکست ہے ۔میانمار سے قبل شام کی ٹیم نے بھی پاکستان کی ٹیم کو شکست دی تھی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات