Live Updates

ماہرہ خان کے کلاسیکل ڈانس نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا

پرفارمنس میں کلاسیکی رقص کی خوبصورتی اور جدید ادائیگی کی جھلک نظر آئی، جس نے دیکھنے والوں کو مسحور کر دیا

بدھ 11 جون 2025 11:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)معروف اداکارہ اور ماڈل ماہرہ خان کے کلاسیکل ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے ایک بار پھر اپنے فن، خوبصورتی اور رقص کے ذریعے مداحوں کے دل جیت لیے۔ ان کی نئی فلم لو گرو حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے اور اس کا گانا ٹوٹ گیا شائقین میں بے حد مقبول ہو رہا ہے۔

اسی گانے پر ماہرہ خان نے معروف کلاسیکی رقاصہ فاطمہ امجد کے ساتھ ایک زبردست پرفارمنس دی، جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں فنکارائیں سرخ اور سیاہ پشواس میں ملبوس تھیں اور انہوں نے گانے پر نہایت جذبے، مہارت اور ہم آہنگی کے ساتھ رقص کیا، ویڈیو میں ماہرہ اور فاطمہ کے ہر اسٹیپ میں جذبات اور فن کا امتزاج دیکھا جا سکتا ہے۔ پرفارمنس میں کلاسیکی رقص کی خوبصورتی اور جدید ادائیگی کی جھلک نظر آئی، جس نے دیکھنے والوں کو مسحور کر دیا۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے اسے سال کی بہترین کولیبوریشن قرار دیا۔اداکارہ درفشاں سلیم اور امر خان نے دونوں کے ڈانس کو سراہا، مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو ہزاروں لائکس اور کمنٹس مل چکے ہیں اور سوشل میڈیا پر ماہرہ خان اور فاطمہ امجد کی اس جوڑی کو فن کا حسین امتزاج قرار دیا جا رہا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات