سعودی عرب میں اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 12 ہزار افراد کے خلاف کارروائی

بدھ 11 جون 2025 11:31

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹس نے اقامہ، لیبر اور سرحدی سکیورٹی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں اور غیر ملکیوں کے خلاف ماہ ذی القعدہ 1446 ھ کے دوران مجموعی طور پر 12 ہزار 711 انتظامی فیصلے جاری کیے۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق یہ فیصلے پاسپورٹس کے مختلف علاقائی دفاتر میں قائم انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے سنائے گئے، جن میں سزائیں قید، مالی جرمانے اور ملک بدری پر مشتمل تھے۔

محکمہ پاسپورٹس نے تمام شہریوں، مقیم افراد، کاروباری اداروں اور نجی مالکان کو سختی سے تنبیہ کی ہے کہ وہ اقامہ، لیبر اور سرحدی سکیورٹی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نہ تو ملازمت دیں، نہ پناہ دیں اور نہ ہی ان کی کسی بھی طریقے سے مدد کریں، جیسے رہائش، نقل و حمل یا روزگار کی فراہمی

متعلقہ عنوان :