بزرگوں سے بدسلوکی کی روک تھام کا شعور اجاگر کرنے کا عالمی دن 15 جون کو منایا جائے گا

بدھ 11 جون 2025 11:59

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں بزرگوں سے بدسلوکی کی روک تھام کا شعور اجاگر کرنے کا عالمی دن 15 جون کو منایا جائے گا۔ بزرگ افراد کے ساتھ نامناسب رویے سے پیش آنے کے تدارک اور اس سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے اس دن کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد کے ذریعے دسمبر 2011ء میں منظور کیا تھا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر 6 میں سے ایک بزرگ فرد کو کسی نہ کسی صورت میں بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ غفلت کے باعث یا کسی بھی دوسری شکل میں بدسلوکی کے واقعات سے بڑی عمر کے افراد نفسیاتی اور جسمانی عوارض کا شکار ہو سکتے ہیں۔ دین اسلام میں بزرگوں کے احترام اور اکرام کو غیر معمولی اہمیت دی گئی ہے۔ بزرگوں سے بدسلوکی کی روک تھام کا شعور اجاگر کرنے کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عام آدمی کو آگاہی فراہم کی جا سکے۔