کینیڈین سوئمر سمر میکنٹوش نے ایک اور عالمی ریکارڈبناڈالا

سمر میکنٹوش کا ریکارڈ وقت 2 منٹ 05.7 سیکنڈ رہا جو ان کا اس ایونٹ میں تاریخ کا تیسرا تیز ترین وقت تھا

بدھ 11 جون 2025 12:10

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)کینیڈین سوئمر سمر میکنٹوش نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔18 سالہ سمر میکنٹوش نے کینیڈین سوئمنگ ٹرائلز میں ویمنز 200 میٹر میڈلے کے دوران عالمی نیا ریکارڈ قائم کیا۔

(جاری ہے)

سمر میکنٹوش کا ریکارڈ وقت 2 منٹ 05.7 سیکنڈ رہا جو ان کا اس ایونٹ میں تاریخ کا تیسرا تیز ترین وقت تھا۔سمر میکنٹوش نے ہنگری کی کاٹینکا ہوسزو کے ساتھ 2015ء میں 2 منٹ 06.12 سیکنڈز کے ساتھ عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ٹرپل اولمپک گولڈ میڈلسٹ سمر میکنٹوش نے ہفتے کو 400 میٹر فری اسٹائل میں عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔کینیڈین ٹین ایجر نے 800 میٹر فری اسٹائل میں بھی غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔

متعلقہ عنوان :