دیر لوئر ،ٹی ایم اے ادینزئی نے عید کے تیسرے دن ألا ئشوں کا صفایا کرادیا

بدھ 11 جون 2025 12:10

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) سینٹشن سٹاف ٹی ایم اے ادینزئی کی عید الضحیٰ کے تیسرے دن کی انتھک محنت کی بدولت چکدرہ اور گرد نواح سے قربانی کی جانوروں کے الائشوں اور فضلاجات کا مکمل صفایا کر دیا گیا ، الائشوں اور فضلا جات کو اٹھا کر ڈمپنگ سائیڈ میں تلف کردی۔

(جاری ہے)

ٹی ایم اے ادینزئی کے سینٹشن سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے عید قرباں کے خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ گزارنے کے بجائے تحصیل ادینزئی کے صفائی کے لئے قربان کردی۔

وہ لائق تحسین ہیں۔عید الضحیٰ صفائی کا یہ سپیشل مہم 10 جون تک جاری رہیگا۔ہمارا میشن تحصیل ادینزئی کے عوام اور باہر سے انے والے ٹوریسٹس کو ایک صاف ستھرا اور hygienic ماحول مہیا کرنا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ گند کو ارد گرد پھینکنے کے بجائے ٹی ایم اے ادینزئی کے منتخب کردہ کلیکشن پوائنٹس میں ڈالے اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔\378

متعلقہ عنوان :