Live Updates

اسرائیلی وزیرِاعظم کا قیدیوں کی رہائی پر پیش رفت کا دعوی

ہم اس وقت مسلسل کام کر رہے ہیں اور میری امید ہے کہ ہمیں کچھ کامیابی ملے گی،گفتگو

بدھ 11 جون 2025 14:26

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ غزہ میں قید اسرائیلیوں کے مسئلے پر کچھ پیش رفت ہوئی ہے، مگر فی الحال اس سے بڑی امیدیں وابستہ کرنا قبل از وقت ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں نیتن یاھو نے کہا کہہم اس وقت مسلسل کام کر رہے ہیں اور میری امید ہے کہ ہمیں کچھ کامیابی ملے گی"۔ انہوں نے اپنی بات میں اسرائیل میں فوجی سروس سے استثنی کے متنازع قانون سے متعلق جاری سیاسی بحران کا بھی ذکر کیا۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :