شاہ سلمان مرکز کی جانب سے حلب میں امداد کی تقسیم

بدھ 11 جون 2025 14:26

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)سعودی عرب کی جانب سے شام کے عوام کے لیے مختلف امدادی منصوبوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے شام کے شہر حلب میں انتہائی ضرورت مند خاندانوں میں 139 لباس تقسیم کیے، جن سے 139 خاندان مستفید ہوئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اقدام سعودی عرب کی ان امدادی کوششوں کا حصہ ہیں، جو شاہ سلمان مرکز کے ذریعے انجام دی جاتی ہیں۔ ان کوششوں کا مقصد شامی عوام کو مختلف بحرانوں اور مشکلات میں درپیش تکالیف کو کم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :