Live Updates

انسانی اسمگلر عمران عرف ٹونی انٹرپول کے ذریعے مصر سے گرفتار

2023 کے یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم ہے جو حادثے کے بعد لیبیا سے فرار ہو کر مصر میں روپوش ہوگیا تھا

بدھ 11 جون 2025 15:29

انسانی اسمگلر عمران عرف ٹونی انٹرپول کے ذریعے مصر سے گرفتار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)انسانی اسمگلر عمران عرف ٹونی کو انٹرپول کے ذریعے مصر سے گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم جون 2023 کے یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم ہے جو حادثے کے بعد لیبیا سے فرار ہو کر مصر میں روپوش ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق گرفتاری کے بعد ملزم کو پاکستان منتقل کردیا گیا ہے۔وفاقی وزارت داخلہ نے ملزم کا نام ریڈ لسٹ میں شامل کر رکھا تھا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات