ڈی پی او کا تھانہ بھلوال کی حد ودمیں تہرے قتل کی واردات کا نوٹس

بدھ 11 جون 2025 15:51

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا محمد صہیب اشرف نے تھانہ بھلوال کی حدود میں تہرے قتل کی واردات کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریاض بعمر 60 سال، عثمان بعمر 35 سال اور نبیل بعمر 17 سال سکنہ سالم جاں بحق ہوگئے جبکہ راحیل بعمر 24 سال بھی زخمی ہوا۔وقوعہ کی اطلاع ملتے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا اورزخمی اور ڈیڈ باڈیز کوبرائے پوسٹ مارٹم ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے کرائم یونٹ کے ساتھ مل کر شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ڈی پی او نے ایس پی انوسٹی گیشن سے تھانہ پھلروان کے علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد کے قتل کی رپورٹ طلب کرلی۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ وقوعہ مبینہ طور پر پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا جس کی تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے کہاکہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔