امریکا، لاس اینجلس کے بعض علاقوں میں کرفیو نافذ

بدھ 11 جون 2025 16:17

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے بعض علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق میئر لاس اینجلس کا کہنا تھا کہ رات 8 سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔

(جاری ہے)

مئیر کیرن باس نے یہ اقدام مسلسل چار راتوں سے جاری ہنگامہ خیز مظاہروں کے بعد کیا ۔ لاس اینجلس میں جاری شدید مظاہروں کو روکنے کے لیے نیشنل گارڈز کی تعداد بڑھا کر 21 سئو کردی گئی ہے۔امیگریشن حکام کی جانب سے غیرقانونی طور پر کیلیفورنیا میں مقیم افراد کیخلاف چھاپے بھی جاری ہیں اور یہ سلسلہ دیہی علاقوں تک پھیلا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :