پنجاب کے وزیر صحت کا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا دورہ ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

بدھ 11 جون 2025 16:20

پنجاب کے  وزیر صحت کا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا دورہ کیا۔اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر اور آئی ڈیپ کی ٹیم نے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژ ن کے مطابق عوام کیلئے ایشیاکا سب سے بڑا کینسر ہسپتال بنا رہے ہیں،نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ میں مریضوں کو بین الاقوامی سطح کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ ہسپتال میںکینسر کی سٹیج فور کے مریضوں کا علاج بھی کیا جائے گا۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ اس کینسر ہسپتال کو چار مختلف مراحل میں مکمل کیا جائے گا،پہلے فیز کو رواں سال میں ہی مکمل کرکے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔صوبائی وزیرصحت نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پر برق رفتاری سے کام کرنے پر آئی ڈیپ کی ٹیم کو شاباش دی۔