صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کی ایم پی اےچودھری فیصل اکرام سے ملاقات، والد کے انتقال پر تعزیت

بدھ 11 جون 2025 17:21

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے سیالکوٹ میں رکن پنجاب اسمبلی چودھری فیصل اکرام کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے والد چودھری محمد اکرام کے انتقال پر تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ چودھری محمد اکرام مرحوم کی مسلم لیگ (ن) کے لیے خدمات بے مثال اور قابلِ قدر ہیں۔ ان کی سیاسی وابستگی، جماعت سے وفاداری اور عوامی خدمت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔صوبائی وزیر نے مرحوم کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک مخلص رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔