ایران میں پیٹرو کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی ، 3افراد ہلاکز

بدھ 11 جون 2025 17:52

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) ایران میں پیٹرو کیمیکل پلانٹ میں آگ لگنے سے3افراد ہلاک ہو گئے ۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ملحقہ بندرگاہی شہر دائیر کے میئر علیرضا سجادی نے بتایا کہ ایران میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس میں آگ لگ گئی جس میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں تاہم انہوں نے زخمیوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان کاخدشہ ظاہر کیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آگ کمپلیکس کی مخصوص بندرگاہ میں لگی تھی لیکن اس پر قابو پالیا گیا ہے۔