
مریم نواز نے بجٹ میں صوبے میں نئے ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کر دی
10 مرلے یااس سے اوپر کے گھروں پر مزید 2 فی صد ٹیکس عائد کرنے کی سفارش مسترد، ٹیکس نہیں ٹیکس نیٹ ورک بڑھائیں جو ٹیکس کے دائرہ کار سے باہر ہے اسکو ٹیکس نیٹ کے دائرہ کار میں لائیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات
فیصل علوی
بدھ 11 جون 2025
16:15

(جاری ہے)
اسی طرح مریم نواز نے دس مرلے اور اس سے اوپر کے گھروں پر مزید 2 فی صد ٹیکس عائد کرنے کی سفارش مسترد کی ہے۔
موٹر وہیکل ٹیکس میں بھی 2 فی صد اضافے کی تجویز مسترد کر دی گئی ہے۔ محکمہ ایکسائز، زراعت، بلدیات اور پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے بعض نئے ٹیکس لگانے کی سفارشات کی گئی تھیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے ہدایات کی ہیں کہ جو لوگ ٹیکس کے دائرے کار سے باہر ہیں ان کو ٹیکس نیٹ کے دائرے کار میں لایا جائے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ جس میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کی تجویز دی گئی ہے اور ریونیو اتھارٹی نان ٹیکس پیئر شعبوں کو شامل کرنے کی تجویز دے گی۔ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فی صد اضافہ کیا جائے گا۔ صحت کے بجٹ میں 90 ارب روپے زیادہ رکھے جانے کی تجویز ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے کے دیہاتوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل ویلج بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ 1600 دیہاتوں کو ماڈل ویلج بنانے کیلئے گرانٹ ورلڈ بینک فراہم کرے گا اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ماڈل ویلج پروجیکٹ کے فنڈز مختص کئے جائیں گے۔پنجاب کا آئندہ مالی سال 2025-2026 کا ترقیاتی بجٹ کا 1200 ارب روپے کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے۔ 2750 ترقیاتی سکیموں کیلئے 1076 ارب روپے لوکل، 124 ارب 30 کروڑ روپے غیر ملکی فنڈنگ سے آئے گا۔ پنجاب صاف پانی اتھارٹی کیلئے 4 ارب 34 کروڑ 71 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سکولز میل پروگرام 8 اضلاع کیلئے 9 ارب روپے کی تجویز۔ وزیر اعلیٰ ٹریکٹر پروگرام کیلئے10 ارب روپے رکھنے کی تجویز، لاہور میں زراعت ہاوس کی تعمیر و مرمت کیلئے 75 کروڑ روپے کی تجویز ہے۔1412 جاری ترقیاتی اسکیموں کیلئے 536 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نئی ترقیاتی اسکیموں کے لیے 457 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ 32 ترقیاتی پروگراموں کیلئے 207 ارب روپے کا بجٹ تجویز ہے۔سی ایم آسان کاروبار فنانس نارتھ کیلئے 8 ارب ساوتھ کیلئے 6 ارب رکھنے۔ پنجاب کے سرکاری کالج میں سولرسسٹم کیلئے 3 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں اور ہائیکورٹ بینچ کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کیلئے 3 ارب 4 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب والے شدید بارشوں کے نئے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
کل کی کانفرنس میں مایوسی نہیں ہوئی، مسلم دنیا کو نیٹو کی طرز پر ملٹری الائنس بنانا چاہیئے
-
یہ غلط فہمی کسی کو نہیں ہونی چاہیے، قطر میں جو کچھ ہوا امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے
-
سیلاب کے باعث 36انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ
-
8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
-
کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
-
وفاق نے گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون تسلیم کرلیا
-
وزیراعلی خیبرپختونخواکی شہید میجر عدنان اسلم کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت کی
-
پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
سیلابی دباؤ سے ایم فائیو کے متعدد اسٹرکچرز متاثر، این ایچ اے کی بحالی سرگرمیاں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.