پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی کے زیر اہتمام 13 جون کوبراہ راست کچہری کا انعقاد کیا جائے گا ، ترجمان

بدھ 11 جون 2025 18:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے زیر اہتمام 13 جون بروزجمعہ صبح09:00 بجے سے 11:00 بجے تک فیس بک پر لائیو کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان پیسکو کے مطابق ای کچہری کے دوران پیسکو ریجن بشمول پشاور، خیبر، صوابی، مردان، سوات، ڈی آئی خان اور بنوںسرکلز کے صارفین بجلی سے متعلقہ مسائل اورشکایات کا اندراج کمینٹ سیکشن میں کرا سکتے ہیں اوران کی شکایات کے ازالے کے لئے پیسکو انتظامیہ موقع پراحکامات جاری کرے گی۔ ای کچہری کے دوران اپنا مکمل نام، پتہ، رابطہ نمبراوربجلی کے بل کا حوالہ نمبرلازمی بتائیں۔ای کچہری پیسکوآفیشل فیس بک پیج www.facebook.com/PESCOKPK پر صبح 09:00 سے 11:00 بجے تک منعقد کی جائے گی ۔