سرگودھا پولیس کی منشیات فروشوں وغیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی،6 ملزمان گرفتار

بدھ 11 جون 2025 18:18

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 6 ملزماان کو گرفتار کرکے اُنکے قبضہ سے آئس، شراب اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر منشیات فروشوں اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ جھال چکیاں پولیس نے عمیر سے آئس 106 گرام، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے عارف سے شراب 10 لٹر، تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے عامر سے شراب 03 بوتلیں برآمد کر لیں۔

اسی طرح تھانہ بھلوال صدر پولیس نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں عدنان سے رائفل 223بور اور تھانہ صدر پولیس نے مقصود سے پسٹل30بور اور قمر سے بھی پسٹل 30بور برآمد کر کے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔