محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام وہیل چیئرز کی تقسیم کی تقریب (کل ) ہوگی

بدھ 11 جون 2025 18:21

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام وہیل چیئرز کی تقسیم کی تقریب (کل )جمعرات کو صبح 10:30 بجے آرٹس کونسل کمپلیکس میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت معذور افراد کے لیے جامع پروگرام کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں سو سے زائد وہیل چیئرز ضرورت مند معذور افراد میں تقسیم کی جائیں گی۔

تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ ہوں گے جبکہ سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر و بیت المال اور ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس پروگرام کا مقصد معذور افراد کو سہولیات کی فراہمی، ان کی بحالی، خود انحصاری اور معاشرے میں مو ¿ثر شمولیت کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :