سی سی ڈی پولیس سے ڈاکوئوں کا مقابلہ،کراس فائرنگ میں خطرناک ڈاکو ہلاک ،2فرار

بدھ 11 جون 2025 18:33

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)سی سی ڈی پولیس سے ڈاکوئوں کا مقابلہ،کراس فائرنگ میں خطرناک ڈاکو ہلاک ،2فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

سی سی ڈی ترجمان کے مطابق سی سی ڈی ٹیم انسپکٹر فرخ شہزاد کی قیادت میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے سلسلہ میں چک نمبر 38 کے علاقے میں موجود تھی کہ تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو سامنے آگئی.جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھا اور مکئی کے کھیت میں گھس گئی.

اور پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت اکا دکا فائر کئی.فائرنگ رکنے پر ایک ڈاکو مردہ حالت میں پڑا ہوا پایا گیا موقع سے ایک پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد، پولیس کی مزید کارروائی جاری فرار ملزمان کی تلاش کے لیے سی سی ڈی پولیس اور مقامی پولیس کا سرچ آپریشن جاری . سی سی ڈی پولیس کی خصوصی ٹیم فرار ڈاکوں کی گرفتاری کے لیے تشکیل دے دی گئی سی سی ڈی پولیس پر سیدھی فائرنگ کرنے والے ملزمان انتہائی خطرناک تھے بروقت کاروائی کی وجہ سے ملزمان کی کوئی واردات کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی جو وقت سے پہلے اپنیانجام کو پہنچ گئی.پولیس بے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی نعش ہسپتال منتقل کردی .ڈسٹرکٹ آفیسر سی.

سی. ڈی. مہر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گئے ، جرائم پیشہ افراد معاشرے کے امن کے دشمن ہیں جن سے آہنی ہاتھوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔

متعلقہ عنوان :