حکومت جو کچھ دے رہی ہے وہ قرضے لے کر دے رہی ہے، وزیر خزانہ

بدھ 11 جون 2025 18:52

حکومت جو کچھ دے رہی ہے وہ قرضے لے کر دے رہی ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ حکومت جو کچھ دے رہی ہے وہ قرضے لے کر دے رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دور ان انہوں نے واضح کیا کہ ابھی بھی وفاقی حکومت جو کچھ دے رہی ہے وہ قرضے لے کر دے رہی ہے، کیونکہ ہم نے خسارے سے ابتدا کی تھی۔اس موقع پر سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ حکومتی اخراجات میں اس سے زیادہ کمی نہیں ہوسکتی تھی، جن شعبوں میں اخراجات بڑھے ہیں، وہاں شدید ضرورت تھی، وفاقی حکومت کے اخراجات میں صرف 2 فیصد اضافہ ہوا ہے، مالی نظم و نسق نہیں دکھایا جاسکتا۔

سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ مالی سال 23-2022 میں گئے تو وفاقی حکومت کے اخراجات میں 15.9 فیصد اضافہ ہوا، 24-2023 میں گئے تو وفاقی حکومت کے اخراجات 23.6 فیصد بڑھے،25-2024 میں میں حکومتی اخراجات میں 12.2 فیصد اضافہ ہوا، ابھی ہمارے اخراجات 10.3 فیصد بڑھے ہیں جن میں 7.5 فیصد افراط زر اور تنخواہوں میں اضافہ شامل ہے، اس سے زیادہ مالی نظم و نسق نہیں دکھایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم بہت واضح ہیں کہ 94 کھرب یا اس سے زائد کی نقدی پر مبنی معیشت کو دستاویزی شکل دینی ہے، اور اس میں کئی تجاویز پر کام جاری ہے، اس حوالے سے 2 انتہائی ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں، ہم ان اقدامات کو بتدریج آگے بڑھاتے جائیں گے۔