
مشرقی دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا
یکم تا 3 ستمبر شدید بارشوں اور ڈیموں سے اخراج کے باعث دریائے ستلج، راوی اور چناب میں بہاؤ میں اضافہ متوقع
پیر 1 ستمبر 2025 22:25

(جاری ہے)
اسی طرح دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر 94 ہزار 728 کیوسک کا نچلی سطح کا بہاؤ موجود ہے، تاہم جموں و کشمیر میں بارشوں اور بالائی ڈیمز (سلال، بگلیہار، ڈل ہستی) سے اخراج کے بعد مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔
دریائے چناب کے معاون نالوں جموں توی، منور توی اور پلکو میں بھی شدید طغیانی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ نشیبی اور دریا کنارے کے علاقے زیر آب آ سکتے ہیں، پشتوں میں شگاف اور کھڑی فصلیں و بستیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔ مقامی آبادی اور کسانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہائی الرٹ رہیں اور بروقت حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے تمام ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کر رہا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر 24 گھنٹے مکمل فعال ہے اور سول و عسکری اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دریاؤں کے کناروں اور واٹر ویز پر رہائش اختیار کرنے سے گریز کریں اور فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔مزید کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر متاثرہ علاقوں کے مکین انخلا کے دوران اور واپسی کے وقت مقامی انتظامیہ اور امدادی اداروں کی ہدایات پر عمل کریں، سیلاب زدہ علاقوں میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں، ہنگامی کٹ (پانی، خوراک، ادویات) ہمراہ رکھیں اور اہم دستاویزات محفوظ کریں۔ عوام مزید رہنمائی کے لیے این ڈی ایم اے کی ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں افغان زلزلہ متاثرین کیلئے خصوصی قرارداد منظور
-
ملک میں تمام بلدیاتی ادارے بے دست وپا ہیں، پنجاب میں توبلدیاتی ادارے ہیں ہی نہیں
-
ملک میں تمام ڈیمز آمروں کے دور میں بنے کیونکہ ان کے پاس طاقت ہوتی ہے
-
مشرقی دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا
-
وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے کالا باغ ڈیم کی حمایت کر دی
-
گجرات ،متاثرین سیلاب کی امداد کرنیوالوں کیلئے انوکھی شرط عائد
-
پی ٹی آئی ارکان کو کہیں گے کہ وہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفے نہ دیں
-
پنجاب والے طوفانی بارشوں کے نئے اسپیل کیلئے تیار ہو جائیں
-
صرافہ مارکیٹوں میں دو روز میں سونے کی قیمت میں 6 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مزید اور خطرناک حد تک اضافہ
-
ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں پاکستان اور ترقی پذیرممالک کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے
-
اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی بارش کے بعد نالہ لئی میں تشویش ناک صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.