صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ اور زمینداروں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد مسئلے کا فوری حل نکالا گیا

بدھ 11 جون 2025 21:54

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء) صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ اور زمینداروں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد مسئلے کا فوری حل نکالا گیا۔زیارت کے زمینداروں کا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کو خراج تحسین پیش کیازیارت کے زمینداروں نے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کے مخلصانہ کردار پر انکا دلی شکریہ ادا کیا۔

زراعت سے جڑے عوام کے کھڑے فصلات بجلی بندش اور کنکشنز کی کٹائی سے تباہ ہو رہے تھے۔صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے فوری طور پر چیف سیکریٹری اور چیف کیسکو سے رابطہ کر کے مسئلے کی سنگینی سے آگاہ کیا۔چیف کیسکو نے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کو یقین دلایا کہ جب تک آخری زمیندار کا سولرازیشن کے پیسے نہیں ملتے، بجلی بند نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

کیسکو حکام نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی کہ زمینداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔حاجی نور محمد خان دمڑ دمڑ نے کہا کہ زمینداروں کا مسئلہ میرا ذاتی مسئلہ ہے، میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے تمام مصروفیات ترک کر کے موقع پر پہنچ کر زمینداروں کا ساتھ دیا۔عوامی احتجاج اور سڑک کی بندش کے بعد حکومت نے فوری ردعمل دیا اور مسئلہ حل کیا۔

زیارت کے عوام نے صوبائی وزیر، حاجی نورمحمد خان دمڑکا تہیہ دل سے شکریہ ادا کیا۔حلقے کے منتخب نمائندہ حاجی نورمحمد خان دمڑ کی مسلسل کوششوں اور روابط کے نتیجے میں معاملہ خوش اسلوبی سے سلجھا۔صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ زراعت زیارت کی زندگی ہے اور ہم اسے تباہ نہیں ہونے دیں گے۔حاجی نور محمد خان دمڑ نے واضح کیا کہ کھیت صرف فصل نہیں بلکہ روزگار اور عزت کا ذریعہ ہیں۔زیارت کے زمینداروں کا پیچیدہ مسئلہ باہمی تعاون، سنجیدہ کوششوں اور صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کی قیادت کی بصیرت سے حل ہوا۔