اسلام آباد پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مو ثر کر یک ڈائون جاری، 18جر ائم پیشہ عناصر گرفتار

بدھ 11 جون 2025 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) اسلام آباد پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مو ثر کر یک ڈائون جاری ہے، پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث 6 مجرمان سمیت18جر ائم پیشہ عناصر گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے چرس، ہیروئن، آئس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈائون جاری ہے۔

اس سلسلہ میں تھانہ کو ہسار، تھا نہ رمنا، تھا نہ ترنول، تھا نہ نون، تھا نہ کھنہ اور تھا نہ کر پا پولیس ٹیموں نے12ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1,032گر ام ہیروئن،220گر ام چرس، 135گر ام آئس، 10بو تلیں شراب اور 6عدد مختلف بو ر کے پستول معہ ایمو نیشن برآمد کر لئے ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 6 مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کی جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن’’پکار۔15‘‘ پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔