وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی اجلاس کا انعقاد

بدھ 11 جون 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی بین الوزارتی اجلاس منعقد ہوا ،جس میں افغان مہاجرین سے متعلق مختلف امور پر غور و خوض کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں جاری بیان کے مطابق اجلاس وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران میں منعقد ہوا ،جس میں وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے سینئر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران ظفر حسن، ایڈیشنل سیکرٹری کامران رحمان، جوائنٹ سیکرٹری وسیم آغا اور افغان کمشنریٹ کے چیف کمشنر عصمت اللہ شاہ نے بھی شرکت کی۔