Live Updates

پاکستان کرکٹ بورڈ کا موجودہ قومی سلیکشن کمیٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

بورڈ کی جانب سے کمیٹی میں صرف ڈیٹا اینلسٹ کی تبدیلی کی گئی ہے‘ تصدیق

بدھ 11 جون 2025 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے موجودہ قومی سلیکشن کمیٹی کو برقرار رکھنے کی تصدیق کردی۔پی سی بی ترجمان کا ایک آفیشل بیان میں کہنا تھا کہ بورڈ کی جانب سے کمیٹی میں صرف ڈیٹا اینلسٹ کی تبدیلی کی گئی ہے جس کے پاس ٹیم سلیکشن کے دوران ووٹنگ کا اختیار نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ حسن چیمہ کی جگہ عثمان ہاشمی کو بطور ڈیٹا اینلسٹ لایا گیا ہے۔موجودہ سلیکشن کمیٹی کے ممبران میں عاقب جاوید، علیم ڈار، اسد شفیق اور اظہر علی شامل ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ سلیکشن کمیٹی حتمی ٹیم کا اعلان کرنے سے قبل ہر فارمیٹ کے ہیڈ کوچ اور کپتان سے مشاورت کرنے کی پابند ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات