صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دمڑسے زمیندار ایکشن کمیٹی زیارت کے وفد کی ملاقات

بدھ 11 جون 2025 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دمڑسے زمیندار ایکشن کمیٹی زیارت نے ڈی سی آفس زیارت میں ملاقات کی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاءاللہ درانی،فوکل پرسن منسٹر فوڈ حاجی راز محمد دمڑ، تحصیلدار نوراحمد،رسالدار عمران دمڑبھی موجود تھے۔ زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد نے اپنے جائز مطالبات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دمڑ نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل کے لیے بھرپور کردار اداکریں گے ۔انہوں نے کہا کہ جن زمینداروں کو سولرائزیشن کیلئے رقم نہیں ملی ان کے کنکشن فوری طور پر بحال کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ کہ عین سیزن میں باغات کے لیے پانی کی فراہمی ناگزیر ہے لہذا واپڈا اور انرجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے زیارت کے زمینداروں کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا متعلقہ ڈیپاٹمنٹس کی اولین ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں انہوں نے کیسکو چیف سے ملاقات بھی کی ہے اور زمینداروں کے کنکشن کو فوری طور پر بحالی کی بات کی ہے اور اب بھی وہ ہر فورم پر زمینداروں کے دیرینہ مسائل کو اٹھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ زمینداروں کے مسائل کو حل کریں گے کیونکہ جب کسان خوشحال ہوگا تو ترقی بھی ہو گی ،زیارت ایک زرعی علاقہ ہے اور زیارت کے عوام کا زیادہ تر گزر بسر ذراعت پر ہے۔

متعلقہ عنوان :