Live Updates

آئندہ مالی سال کا بجٹ اعداد و شمار کا مجموعہ نہیں ،حقیقی معنوں میں ترقی کا روڑ میپ ہوگا ، وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعہ 13 جون 2025 22:49

آئندہ مالی سال کا بجٹ اعداد و شمار کا مجموعہ نہیں ،حقیقی معنوں میں ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کا ایک اہم مشاورتی اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا جس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں اور اراکین نے شرکت کی اجلاس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز، ترقیاتی ترجیحات، سماجی شعبوں، اور مالی نظم و نسق کے مختلف پہلوؤں پر مفصل غور و خوض کیا گیا اجلاس میں بجٹ کو قابلِ عمل، شفاف، اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ بنانے کے لیے سیاسی مشاورت کے تسلسل پر زور دیا گیا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کی تشکیل میں شفافیت، فلاح عامہ اور توازن کو بنیادی رہنما اصول بنایا جا رہا ہے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بجٹ کو مؤثر، جامع اور زمینی حقائق سے ہم آہنگ بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ترجیحات کے تعین میں عوام کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھا جا رہا ہے تاکہ ایسا بجٹ پیش کیا جا سکے جو صرف اعداد و شمار کا مجموعہ نہ ہو بلکہ حقیقی معنوں میں ترقی کا ایک واضح روڈ میپ ہو وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ بجٹ میں مالیاتی نظم و ضبط، کفایت شعاری، اور شفافیت کو کلیدی حیثیت حاصل ہو گی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں، خواتین، اور کمزور طبقات کے لیے بجٹ میں خصوصی اقدامات شامل کیے جا رہے ہیں تاکہ ترقی کے ثمرات یکساں طور پر تمام طبقات تک پہنچیں انہوں نے کہا کہ مشاورتی عمل کا تسلسل سیاسی اتفاق رائے اور اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے جو ایک پائیدار اور متوازن بجٹ کی بنیاد فراہم کرے گا
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات