Live Updates

گورنرخیبرپختونخوا نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی، علی امین گنڈاپور

جمعہ 13 جون 2025 22:40

گورنرخیبرپختونخوا نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی، علی امین گنڈاپور
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ اور ہم اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ پیش کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اور امید کرتے ہیں صوبے کی بہتری کے لیے اچھا ہو گا۔ جبکہ اپوزیشن کے دوستوں کو کہتا ہوں اپنی تجاویز دیں۔ جنہیں ہم بجٹ میں شامل کریں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی۔ اور گورنر خیبرپختونخوا نے اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط نہیں کیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے جائز حقوق نہیں دیئے جا رہے ہیں۔ تاہم ہم اپنے تمام فیصلوں میں آزاد ہیں۔ اور آپ لوگوں کو کہتا ہوں کہ سازش نہیں بلکہ کارکردگی دکھائیں۔ ضم اضلاع پر عائد ٹیکس کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات