Live Updates

وزیراعلیٰ سندھ کا شہریوں کا مالی بوجھ کم کرنے کے لیے 5 محصولات ختم کرنے کا اعلان

جمعہ 13 جون 2025 22:45

وزیراعلیٰ سندھ کا شہریوں کا مالی بوجھ کم کرنے کے لیے 5 محصولات ختم کرنے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ شہریوں کا مالی بوجھ کم کرنے کے لیے 5 محصولات ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریوں کا مالی بوجھ کم کرنے کے لیے 5 محصولات ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں، سندھ میں پروفیشنل ٹیکس اور انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، موٹر وہیکل ٹیکس میں کمی، سیلز ٹیکس کو ا?سان بنانے کے لیے نیگیٹو لسٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، گورننس کو جدید بنانے اور معیشت کو فروغ دینے کے اقدامات بھی بجٹ میں شامل ہیں، بجٹ میں جاری اخراجات کی مد میں 2,149.4 ارب روپے رکھے گئے ہیں، اسپتالوں اور جامعات کو دی گئی اضافی گرانٹس جاری اخراجات میں اضافے کی وجہ ہیں، الیکٹرک بسوں کے قافلے میں اگست 2025ئ تک مزید 100 بسیں شامل کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ یلو لائن تکمیل کے قریب ہے، ریڈ لائن منصوبہ 50 فیصد سے زائد مکمل ہو چکا ہے، کراچی سیف سٹی پروجیکٹ میں مصنوعی ذہانت سے لیس سی سی ٹی وی کیمرے شامل ہیں، کورنگی کاز وے پل، شاہراہِ بھٹو کی بہتری کیلیے اقدامات بھی بجٹ کا حصہ ہیں، معذور ملازمین کے لیے کنوینس الائونس بڑھایا گیا ہے، فلاحی اور ترقیاتی اقدامات کی مد میں خصوصی گرانٹس بھی فراہم کی جائیں گی، بجٹ سندھ کی غیر استعمال شدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں اہم کردار ادا کرے گا، یہ ایک جامع بجٹ ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات