لاڑکانہ،نئے ڈاکٹروں کی ہاؤس جاب ٹریننگ کے شیڈول میں تبدیلی،اعلامیہ

بدھ 11 جون 2025 20:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) چانڈکا میڈیکل کالج ہسپتال لاڑکانہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیاز احمد ڈھر نے نئے ڈاکٹروں کی ہاؤس جاب ٹریننگ کے شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنی ایک پریس ریلیز میں انہوں نے بتایا ہے کہ چانڈکا میڈیکل کالج،ایس ایم بی بی ایم یو لاڑکانہ کی سالانہ بیچ 48 سیشن 2026-2025 سے ایم بی بی ایس کرنے والے گریجویٹس کے ایک سالہ ہاؤس جاب ٹریننگ کے لیے درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 جون 2025 مقرر کی گئی ہے، جبکہ انٹرویو 23 جون 2025 کو ہوں گے اور ہاؤس جاب ٹریننگ یکم جولائی 2025 سے شروع ہوگی۔

خواہشمند گریجویٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ کے اندر فارم جمع کروا کر انٹرویو میں حصہ لیں، جبکہ ہاؤس جاب کا درخواست فارم ہاؤس جاب سیکشن ایڈمنسٹریشن بلاک سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔انٹرویو ایم ایس آفس میں ہوں گے اور جو امیدوار انٹرویو میں شریک نہیں ہوں گے، انہیں ہاؤس جاب کے لیے منتخب نہیں کیا جائے گا۔ انہیں انٹرویو کے لیے کوئی ٹی اے ،ڈی اے یا علیحدہ لیٹر جاری نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :