
بحیرہ احمر: انسانی سمگلروں کے ہاتھوں 8 ہلاک 22 لاپتہ، آئی او ایم
یو این
بدھ 11 جون 2025
21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 جون 2025ء) بحیرہ احمر میں جیبوتی کے قریب انسانی سمگلروں کی جانب سے تارکین وطن کو سمندر میں پھینکنے کے واقعے میں آٹھ ہلاکتوں کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ 22 لاپتہ ہیں۔
یہ واقعہ 5 جون کو یمن جانے والی تارکین وطن کی کشتی کے ساتھ پیش آیا جس پر 150 افراد سوار تھے۔ بچ جانے والے متاثرین نے بتایا ہے کہ بیچ سمندر میں سمگلروں نے انہیں حکم دیا کہ وہ کشتی سے اتر جائیں اور تیر کر ساحل تک پہنچیں۔
اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) کے ریجنل ڈائریکٹر سیلسٹائن فرانز نے کہا ہے کہ ادارہ متاثرین کو مدد پہنچانے اور مہاجرت کے اس خطرناک راستے پر انسانی جانوں کا مزید ضیاع روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔
(جاری ہے)
تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں
اس واقعے کے بعد 'آئی او ایم' کی مدد سے متاثرین کی تلاش اور بچاؤ کے لیے ہونے والی کارروائیوں میں شمالی جیبوتی کے ساحل سے قریب پانچ لاشیں ڈھونڈ لی گئی ہیں جبکہ تین ہلاکتوں کی پہلے ہی تصدیق ہو چکی تھی۔ امدادی اداروں نے کہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔
'آئی او ایم'نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ پیش آنے سے کئی روز بعد اقوام متحدہ کے اہلکاروں نے متعدد متاثرین کو جیبوتی کے صحرا میں ڈھونڈ کر ان کی جان بچائی۔
اب انہیں مقامی ہسپتال اور اوبوک میں واقع 'آئی او ایم' کے نفسیاتی مرکز پر طبی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔شاخ افریقہ سے ہر سال ہزاروں پناہ گزین اپنی جانوں کا خطرہ مول لے کر اچھے روزگار کی تلاش میں یمن کے راستے خلیجی ریاستوں تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس راہ پر رواں سال 272 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے جس میں جیبوتی سے یمن تک سمندر اور خشکی کے دونوں راستے شامل ہیں۔
'آئی او ایم'نے کہا ہے کہ اس تازہ ترین المیے سے پناہ گزینوں کے لیے مہاجرت کے راستوں پر بہتر تحفظ کی ہنگامی ضرورت واضح ہوتی ہے۔ حالیہ واقعہ اس بڑھتے ہوئے بحران کا محض ایک حصہ ہے اور عالمی برادری نقل مکانی کے دوران حادثات کا شکار ہونے والے لوگوں کی تلاش اور ان کی زندگی بچانے سمیت محفوظ مہاجرت کے راستوں تک رسائی بڑھانے میں مدد فراہم کرے۔
بحیرہ روم میں 32 ہزار ہلاکتیں
گزشتہ دنوں مصر کے ساحل مرسی مطروح پر پناہ گزینوں کی 10 لاشیں ملی تھیں۔ یہ لوگ لیبیا سے نقل مکانی کر کے آ رہے تھے جن کا تعلق مختلف قومیتوں سے تھا۔
'آئی او ایم' کے مطابق، 2014 سے اب تک بحیرہ روم میں 32 ہزار سے زیادہ پناہ گزین ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ نامعلوم تعداد میں لوگ لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ زندہ نہیں رہے۔
ادارے نے اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی ہر موت کے پیچھے ٹوٹے خوابوں، غمزدہ خاندانوں اور ادھورے مستقبل کی داستانیں ہوتی ہیں۔
ادارے نے بے قاعدہ مہاجرت کی بنیادی وجوہات پر قابو پانے کے لیے اجتماعی اقدام کے مطالبے کو دہراتے ہوئے نقل مکانی کرنے والوں کا تحفظ یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
نیتن یاہو ایک ’مسئلہ‘ بن چکے ہیں، ڈینش وزیر اعظم
-
پاکستان میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد میں ریکارڈ اضافہ
-
ایران میں مسلح افراد سے جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے خصوصی ہدایات کردیں، سیکیورٹی ذرائع
-
سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، فیلڈ مارشل
-
حکومت کو آئی ایم ایف کی بجائے ملک کی 40 امیر ترین شخصیات سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ
-
خیبرپختونخواہ میں صورتحال اب بھی غیر معمولی
-
آئی ایم ایف سے معاہدہ ہماری چوائس نہیں تھی، تاریخ کا جبر تھا،احسن اقبال
-
لاہور میں ای ٹیکسی سروس کیلئے 1100 گاڑیوں کی دستیابی کا ورکنگ پیپر تیار
-
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ ، حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے پیدا صورتحال اور شا ہراہوں اور پلوں کو بڑے پیمانے پر ہونے والے ..
-
'جعلی تحقیق' سائنس پر اعتماد کو ختم کر رہی ہے
-
عمان کا پاکستانی طلباء کیلئے انڈرگریجویٹ سکالرشپس کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.