
خیبرپختونخواہ میں صورتحال اب بھی غیر معمولی
مختلف دریاوں میں پانی کے بہاو میں مزید اضافہ، سیاحوں کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا
محمد علی
ہفتہ 16 اگست 2025
18:42

(جاری ہے)
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق آئندہ دنوں میں شمالی علاقہ جات میں مزید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
اس لیے سیاحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آئندہ 5 سے 6 روز تک شمالی علاقہ جات کا سفر نہ کریں اور شہری بارشوں اور سیلاب کے دوران حفاظتی اقدامات لازمی اپنائیں۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ پی ڈی ایم اے نے جاری کر دی ہے۔گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف اضلاع میں 320 ذائدافراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے ہیں جبکہ بہت سے لوگ تاحال لاپتہ ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں 289 مرد، 21 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 17 مرد، 8 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 100 سے زائدگھروں کو نقصان پہنچا ہے، جن میں 63 جزوی طور پر متاثر ہوئے جبکہ گھر مکمل طور پر منہدم ہو گئے۔یہ حادثات صوبے کے مختلف اضلاع سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ ،بٹگرام اور دیر میں پیش آئے تاہم سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر ہے جس میں اب تک 200 سے زائدافراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پی ڈی ایم اے کی امدادی ٹیمیں، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اب تک 3567 افراد کو بچایا جا چکا ہے جب کہ 3817 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ امدادی سرگرمیوں میں 545 اہل کار اور 90 گاڑیاں و کشتیاں حصہ لے رہی ہیں۔پاک فوج اور فرنٹیئر کور نے بھی سوات، باجوڑ اور بونیر میں فلڈ ریلیف آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ فوجی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے اور راشن و ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کا سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔مزید اہم خبریں
-
نیتن یاہو ایک ’مسئلہ‘ بن چکے ہیں، ڈینش وزیر اعظم
-
پاکستان میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد میں ریکارڈ اضافہ
-
ایران میں مسلح افراد سے جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے خصوصی ہدایات کردیں، سیکیورٹی ذرائع
-
سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، فیلڈ مارشل
-
حکومت کو آئی ایم ایف کی بجائے ملک کی 40 امیر ترین شخصیات سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ
-
خیبرپختونخواہ میں صورتحال اب بھی غیر معمولی
-
آئی ایم ایف سے معاہدہ ہماری چوائس نہیں تھی، تاریخ کا جبر تھا،احسن اقبال
-
لاہور میں ای ٹیکسی سروس کیلئے 1100 گاڑیوں کی دستیابی کا ورکنگ پیپر تیار
-
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ ، حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے پیدا صورتحال اور شا ہراہوں اور پلوں کو بڑے پیمانے پر ہونے والے ..
-
'جعلی تحقیق' سائنس پر اعتماد کو ختم کر رہی ہے
-
عمان کا پاکستانی طلباء کیلئے انڈرگریجویٹ سکالرشپس کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.