Live Updates

Sمجلس وحدت مسلمین نے بجٹ کو مسترد کردیا

1یہ بجٹ درحقیقت عوام دشمن بجٹ ہے۔ تعلیم، صحت اور عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

بدھ 11 جون 2025 21:25

` اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء)مجلس وحدت مسلمین کا بجٹ 2025-26 پر اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ بجٹ درحقیقت عوام دشمن بجٹ ہے۔

(جاری ہے)

تعلیم، صحت اور عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا ہے، سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں معمولی اضافہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے مہنگائی کی شرح 25 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے اور عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں صنعتکاروں، سرمایہ داروں اور بااثر طبقے کو نواز گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی پر براہِ راست اور بالواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا دیا گیا ہے بجلی اور پیٹرول پر نئے سرچارجز اور کاربن لیوی جیسے اقدامات عوام کی جیب پر کھلا ڈاکا ہیں عالمی مالیاتی اداروں کی شرائط کے ا?گے ملکی خودمختاری یکسر نظرانداز کر دیا ہے۔مجلس وحدت مسلمین اس عوام دشمن بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے ۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات