نولکھا ریلوے اسٹیشن کے قریب فٹ پاتھ سے معمر شخص کی لاش برآمد

بدھ 11 جون 2025 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)نولکھا ریلوے اسٹیشن کے قریب فٹ پاتھ سے معمر شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق متوفی کی شناخت 75 سالہ محمد علی کے نام سے ہوئی جو کریم پارک کا رہائشی تھا۔ پولیس نے متوفی کی میت مردہ خانے منتقل کر دی ۔