Live Updates

غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع رام بن میں قابض انتظامیہ نے ایک اورکشمیری کی جائیداد ضبط کر لی

بدھ 11 جون 2025 22:10

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع رام بن میں قابض انتظامیہ نے ایک اورکشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے تحصیل بانیہال کے رہائشی محمد سلیم کی ایک کنال اورایک مرلہ زرعی اراضی ضبط کی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیری شہری کی یہ غیر منقولہ جائیدادکالے قانون یو اے پی اے کے تحت ضبط کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ اگست 2019 میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو ان کے گھروں اور زمینوں سے بے دخل کرنے کی مہم تیز کر دی ہے۔ اس پالیسی کا مقصد کشمیری عوام کو معاشی طور پر کمزوراورمقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات